مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عراق کے دورے کے دوران عراقی صدر نزار محمد سعید العامدی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے میں استحکام و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
محمد باقر قالیباف آج صبح ایک اعلی سطحی پارلیمانی وفد کی سربراہی میں تہران سے بغداد روانہ ہوئے تھے۔ ان کے دورے کا مقصد خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بات چیت، تہران اور بغداد کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کے قیام میں مدد کے لیے مشترکہ اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔
آپ کا تبصرہ